آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں شفیع الیون اور ہزارہ محمڈن کی کامیابی

منگل 12 جنوری 2016 12:52

کراچی ۔ 12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد سپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2 ٹیموں نے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ کھیلے گئے پہلے میچ میں شفیع الیون ملیر نے ایک سخت مقابلے کے بعد مدمقابل ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم سن آف بلوچ لیاری کو 2-1 سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دوسرے اہم میچ میں ٹورنامنٹ کی فیوریٹ ٹیم ہزارہ محمڈن نے کانٹے دار مقابلے کے بعد مضبوط حریف محفوظ الیون ملیر کو پنالٹی ککس پر 2-1 سے شکست دے دی۔ کھیل کی خاص بات ہزارہ محمڈن اور محفوظ الیون کے گول کیپروں کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے کئی پنالٹی ککس روک کر تماشائیوں سے بھرپور داد وصول کی۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عبدالرؤف بلوچ، سعید بلوچ اور محمد حسین بابا نے انجام دیئے۔

وقت اشاعت : 12/01/2016 - 12:52:54