ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ، متحد ہ عرب امارات کا بھارت کو جیت کیلئے 82رنز کا ہدف

جمعرات 3 مارچ 2016 19:56

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ، متحد ہ عرب امارات کا بھارت کو جیت کیلئے 82رنز کا ہدف

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔2 مارچ2016ء ) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے9ویں میچ میں متحد ہ عرب امارات نے بھارت کو جیت کے لیے 82رنز کاہدف دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

میر پور میں یو اے ای نے بلے بازی شروع کی تو شائیمان انور کے علاوہ محض ایک اور بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکا ۔ پٹیل 1، مصطفی 11، شہزاد 0، عثمان 9،کلیم 2، جاوید 0، فرید طارق 3اور نوید 5رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ شائیمان انور کی ہمت بھی 43کے انفرادی سکور پر جواب دے گئی ۔

وقت اشاعت : 03/03/2016 - 19:56:57