قومی بلے بازوں میں ہار کا خوف اور اعتماد کی کمی ہے: اظہر محمود

جمعرات 3 مارچ 2016 22:18

قومی بلے بازوں میں ہار کا خوف اور اعتماد کی کمی ہے: اظہر محمود

ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ اظہر محمود بھی ایشیا کپ میں ٹیم کی بدترین شکست کو دیکھ کر شکستہ دل ہونے لگے۔ کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل سطح پر کھلاڑیوں کو خود ذمہ داری لینا ہوتی ہے اور یہ ان کے پاس بھی کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ ایک دم سب ٹھیک ہو جائے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سٹیج پر بنیادی چیزیں نہیں سمجھائی جا سکتیں۔

(جاری ہے)

بیٹسمین کو خود ذمہ داری لینا ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی بلے بازوں میں ہار کا خوف اور اعتماد کی کمی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے تبدیلی کے حق میں نہیں انہی کھلاڑیوں کو تھوڑا وقت دینا چاہیے ایک آدھ جیت سے ٹیم ردھم میں آ جائے گی۔ ایشیا کپ میں بدترین شکست اور پھر ٹیم کے ممکنہ پوسٹ مارٹم سے پہلے نئے بولنگ کوچ اپنی صفائی دے کہ ان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ سب راتوں رات ٹھیک کر دیں۔ ۔

وقت اشاعت : 03/03/2016 - 22:18:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :