آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ ،ہما کلب نے پرنس کلب کو 2-0سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفاء کرلیا

جمعہ 22 ستمبر 2006 16:51

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) دسویں آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ہما کلب اسلام آباد نے پرنس کلب ملتان کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

دنیا پور ملتان میں کھیلے جانے والے اس پہلے سیمی فائنل میں اسلام آباد کے ہما کلب اور پرنس کلب ملتان کے درمیان مقابلے کا آغاز برق رفتاری سے ہوا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم ہما کلب کے سٹرائیکر چھائے رہے ہما کلب کی طرف سے نوجوان سٹرائیکر عامر نے شاندار کھیل پیش کیا اور اپنی ٹیم کی جانب سے دونوں گول سکور کئے پرنس کلب کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی ۔ فائنل میں ہما کلب کا مقابلہ اوکاڑہ کی ٹیم سے ہوگا ۔
وقت اشاعت : 22/09/2006 - 16:51:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :