اںضمام الحق، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر اور افغان کھلاڑیوں کے ایک ساتھ ممبئی کرکٹ گراونڈ میں نماز پڑھتے تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی پیر 21 مارچ 2016 21:57

اںضمام الحق، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر اور افغان کھلاڑیوں کے ایک ساتھ ممبئی کرکٹ گراونڈ میں نماز پڑھتے تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ۔2016ء) اںضمام الحق، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر اور افغان کھلاڑیوں کے ایک ساتھ ممبئی کرکٹ گراونڈ میں نماز پڑھتے تصویر کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق ان دنوں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انضمام الحق اپنی کپتان کے دنوں سے مذہب کیساتھ لگاو کیلئے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے دور کپتانی میں انضمام الحق کی امامت میں قومی ٹیم کے کھلاڑی باقائدگی سے نماز کی پابندی کرتے دکھائی دیا کرتے تھے۔ افغانستان کی کوچنگ سنبھالنے کے بعد سے انضمام الحق نے افغان کھلاڑیوں کو بھی نماز کی پابندی کروانا شروع کر دی ہے۔ اسی حوالے سے گزشتہ دنوں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد ایک تصویر سامنے آئی جسے سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل ہوئی۔ مذکورہ تصویر میں اںضمام الحق، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر اور افغان کھلاڑیوں کے ایک ساتھ ممبئی کرکٹ گراونڈ میں نماز پڑھتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 21/03/2016 - 21:57:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :