ٹی20ورلڈکپ،پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نیوزی لینڈکو7وکٹوں سے شکست دیکرفائنل میں پہنچ گیا

154رنزکاہدف17.1اوورزمیں تین وکٹوں کے نقصان پرباآسانی حاصل کرلیا جیسن روئے کو44گیندوں پرگیارہ چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے 78رنزکی شانداراننگز کھیلنے پرمین آف دی میچ قراردیاگیا نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ بیس اوورمیں8وکٹوں کے نقصان پر153رنزبناسکی

بدھ 30 مارچ 2016 22:43

ٹی20ورلڈکپ،پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نیوزی لینڈکو7وکٹوں سے شکست دیکرفائنل میں پہنچ گیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نیوزی لینڈکو7وکٹوں سے شکست دیکرفائنل میں پہنچ گیا،154رنزکاہدف17.1اوورزمیں تین وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا،جیسن روئے کو44گیندوں پرگیارہ چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے 78رنزکی شانداراننگز کھیلنے پرمین آف دی میچ قراردیاگیا،نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ بیس اوورمیں8وکٹوں کے نقصان پر153رنزبناسکی۔

بدھ کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کرنیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلینڈ کے بولروں کی نپی تلی باؤلنگ کے آگے نیوزی لینڈ کے بلے باز کھل کر کھیلنے میں مشکلات کا شکاررہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے کپتان کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل اننگز نے آغازکیا۔

(جاری ہے)

تیسرے اوورمیں کیوی ٹیم کی پہلی وکٹ کرگئی جب مارٹن گپٹل ولی کی گیندپروکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

انھوں نے 15 رنز بنائے اس کے بعد کولن منرو کھیلنے آئے ہیں۔6اوورزکے پاور پلے میں نیوزی لینڈ نے 51 رنز بنائے۔ولیمن سن نے28گیندوں پر تین چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 32 رنزکی اننگز کھیلی۔کین ولیمسن کے آؤٹ ہونے کے بعد کوری اینڈرسن کریز پر آئے ہیں۔نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ107رنزکے مجموعی سکورپرگری جب منرو46رنزبناکرمعین علی کے ہاتھوں پلنکٹ کی گیندپرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈکی اننگز چودہویں اوورزمیں134 کے مجموعی سکورپر ٹیلرکی وکٹ کھودینے کے بعدلڑ کھڑا گئی اورایک بڑاٹوٹل بنانے میں ناکام رہی ۔ٹیلر6، رونچی 3،اینڈرسن28،سینٹنر7،مچل میکلینگھن ایک اورایلیٹ4رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ کیوی ٹیم مقررہ بیس اوورزمیں8وکٹوں کے نقصان پر153کاٹوٹل بناسکی ۔انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس نے تین،ولی، جورڈن، پلنکٹ اورمعین علی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

154رنزکے ہدف کیلئے انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اورایلکس ہیلز نے اننگزکاآغازکیا ابتداء ہی سے کیوی باؤلروں کی خوب دھلائی کرکے ہدف کو آسان بنادیا پہلی وکٹ کی شراکت میں8.2اوورزمیں82رنزبنائے اس موقع پرایلکس ہیلز20رنزبناکرسینٹنرکی گیندپرآؤٹ ہوگئے جیسن روئے نے44گیندوں پرگیارہ چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے 78رنزکی شانداراننگز کھیلی انگلینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی مورگن تھے جو بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے اس کے بعدجوئے روٹ اورجوزبٹلرنے شانداربیٹنگ کرکے 17.1اوورزمیں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔روٹ 27 اوربٹلر32رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے سودھی نے دو جبکہ سینٹنرنے ایک وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 30/03/2016 - 22:43:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :