استعفے کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں ، شہریار خان

تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ مل گئی ، پڑھنے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں ،ابھی استعفیٰ نہیں دونگا ، چیئرمین پی سی بی

جمعہ 1 اپریل 2016 20:29

استعفے کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں ، شہریار خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے استعفی دینے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کی وجوہات معلوم کرنے والی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ انہیں موصول ہو گئی ہے۔

رپورٹ کو پڑھنے میں انہیں 2 سے 3 روز کا وقت درکار ہو گا۔ رپورٹ پڑھنے کے بعد ہی وہ کسی نتیجے پر پہنچ سکیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے استعفے کے حوالے سے شہریار خان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے تاحال استعفی دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20میں ٹیم کی ناقص کارکردگی اور نجم سیٹھی سے اختلاف کی خبروں کے ساتھ ساتھ شہریار خان کو سخت تنقید اور دباؤ کا سامنا تھا جس پر ان کے حوالے سے استعفے کی خبریں آئیں اور پریس کانفرنس کا بھی اعلان کیا گیا جس میں شہریار خان نے اپنے مستقبل کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا تاہم چیئرمین شہریار خان نے ان تمام باتوں کو رد کرتے ہوئے افواہیں قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کردی ۔ ۔

وقت اشاعت : 01/04/2016 - 20:29:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :