عمران‌ خان نے بھارت کیخلاف میچ میں 4 فاسٹ باولرز کھلانے کا مشورہ نہیں دیا تھا: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 اپریل 2016 22:27

عمران‌ خان نے بھارت کیخلاف میچ میں 4 فاسٹ باولرز کھلانے کا مشورہ نہیں دیا تھا: شاہد آفریدی
کراچی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اپریل۔2016ء) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران‌ خان نے بھارت کیخلاف میچ میں 4 فاسٹ باولرز کھلانے کا مشورہ نہیں دیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران روایتی حریف بھارت کیخلاف اہم میچ میں اسپن وکٹ پر 4 تیز گیند بازوں کو کھلانے کے غلط فیصلے کے حوالے سے وضاحت دی ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اس میچ سے قبل عمران خان سے ملاقات کے دوران انہوں نے بھارت کیخلاف میچ میں 4 فاسٹ باولرز کھلانے کا مشورہ نہیں دیا تھا۔ اس حوالے سے عمران خان کو ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں ہے۔ 4 فاسٹ باولرز کھلانے کا فیصلہ ان کا اپنا تھا۔
وقت اشاعت : 01/04/2016 - 22:27:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :