دنیائے کرکٹ میں ورلڈ ٹی 20 کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ٹیسٹ کرکٹ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

جمعرات 7 اپریل 2016 12:32

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) دنیائے کرکٹ میں ورلڈ ٹی 20 کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ٹیسٹ کرکٹ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،مختلف فارمیٹ کی کرکٹ میں چھکے چوکوں کی برسات نے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ، کرکٹ پنڈتوں کے مطابق آنے والے دنوں میں ٹیسٹ کرکٹ ناپید ہونے کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ کیلئے بھی خطرہ ثابت ہوسکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں منعقدہ حالیہ ورلڈ ٹی 20 کی بھرپور کامیابی نے ایک بار پھر طویل دورانیے کی کرکٹ ’ ٹیسٹ ‘ کے مستقبل کو تاریک کردیا ہے، سابق آسٹریلوی پیسر روڈنی ہوگ نے اس صورتحال میں پیشگوئی کی ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ آئندہ دس برسوں میں ناپید ہوجائے گی، ویسٹ انڈیز جو ٹیسٹ کرکٹ فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا ہے، تاہم اس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ایڈن گارڈنز میں انھوں نے انگلینڈ کی ٹیم کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 4وکٹوں سے شکست دی، اس میچ میں کارلوس بریتھ ویٹ کی جانب سے بین اسٹوکس کے آخریاوور میں 4 لگاتار چھکے یاد گار رہے جس کے باعث ویسٹ انڈین سائیڈ نے دوسری بار ایک خطیر انعامی رقم اپنے نام کی، عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کی شاندار کامیابی کے بعد میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے ہوگ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ ختم ہورہی ہے، غالباً5 سے 10سالوں میں طویل فارمیٹ کی موت واقع ہوجائے گی۔

آسٹریلیا کے عظیم کھلاڑی گریگ چیپل بھی ہیں ، انھوں نے نشاندہی کی کہ ایک مسابقتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو تیار کرنا آسان ہے لیکن ایک ٹیسٹ سائیڈ کی تعمیراوراسے صحیح ڈگر پر چلانا انتہائی مشکل کام ہے، چیپل نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ آئندہکچھ عرصے میں معدوم ہونے کے حوالے سے کافی دباوٴ کا شکار اور اسے محفوظ رکھنے کی شدید ضرورت ہے۔

وقت اشاعت : 07/04/2016 - 12:32:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :