لاہور، دوسر ا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ

سپرراونڈ میں لمس کلب نے فیم کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے چت کردیا

جمعہ 8 اپریل 2016 21:48

لاہور، دوسر ا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اپریل۔2016ء ) دوسرے سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ 2015-16 کے سپرراونڈ کے تحت گزشتہ روز کھیلے گئے واحد میچ میں لمس کلب نے فیم کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے چت کردیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز واحدمیچ فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈ مال ٹاون لاہور میں لمس کلب اورفیم کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں لمس کلبصفر کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی سمیٹنے میں سرخرو ہوئی ۔

فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈ ، ماڈل ٹاون لاہو رمیں شائقین فٹ بال کی کثیر تعداد اپنی فیملی کے ساتھ یہ دلچسپ میچ دیکھنے کے لیے فٹ با ل گراونڈ میںآ ئی ہوئی تھی ۔ کھیل کے آغاز ہی سے جارحانہ موومنٹ اور اعلٰی کھیل کے معیار کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ دونوں طرف سے کونٹراٹیک کی بھرمار دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

لمس کلب جیسی تجربہ کار ٹیم کے سامنے جوان کھلاڑیوں پر مشتمل فیم کلب کی ٹیم نے جس اعلیٰ کھیل کا مظاہرہ کیا اس کی تعریف لمس ٹیم کے حمایتیوں نے دل کھول کر کی۔

پہلے ہاف کے 38 ویں منٹ میں لمس کلب کے لیفٹ بیک سفیان نے لیفٹ ونگ سے مڈ فیلڈر نعمان کو پاس دیاجنہوں نے بال کو سٹرائیکر جاسم کی طرف سوئچ کیا۔جس پر انہوں نے بال کو فرسٹ ہینڈ شوٹ لگا کر فرسٹ بار کی طرف سے جال کی راہ دکھا دی۔ دو منٹ بعد کھیل کے 40 ویں منٹ میں لمس کلب کے دفاعی کھلاڑی نے فیم کلب کے سٹرائیکر سے سنٹر ہاف سے بال کو کنٹرول میں لیکراپنے ساتھی کھلاڑی مڈ فیلڈر دانش کو بال دیا جنہوں نے لونگ رینچ شاٹ لگا کر بال کو سٹرائیکر نوشیروان کو پنلٹی ایریا میں دی جس پر انہوں نے ٹیب انکے زریعے فرسٹ بار کی طرف سے دوسرا گول کردیا۔

اس طرح پہلا ہاف لمس کلب کے حق میں رہا۔ دوسرے ہاف میں فلڈ لائٹ میں کھیلے گئے میچ کو شائقین فٹ بال کو اپنے سحر میں لپیٹے ہوئے تھا۔ دونوں طرف سے یورپین سٹائل کے کھیل کا مظاہر ہ کیا گیا ۔ دونوں ٹیموں کے دفاعی کھلاڑیوں کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہوگی۔دوسرے ہاف میں فیم کلب کی ٹیم چھائی رہی لیکن ان کے ہر اٹیک میں فنشنگ کے فقدان کا عنصر بھاری نظر آیا۔

یہاں پر لمس کلب کے دفاعی کھلاڑیوں حسیب اور اویس نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت فیم کلب کی کئی موومنٹ کو ناکارہ بنانے میں اپنا کلیدی رول ادا کیا۔ اس طرح کھیل کا اختتام بغیر کسی مزید گول کے صفر کے مقابلے میں دو گول سے لمس کلب کے حق میں رہا۔اس میچ کے ریفری زبیر شہزاد،فرسٹ اسسٹنٹ ریفری لیاقت علی شاہ، سیکنڈ اسسٹنٹ ریفری عدیل انور جبکہ میچ کمشنر شبیر احمد تھے۔

وقت اشاعت : 08/04/2016 - 21:48:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :