کرکٹ کی تاریخ میں ایک بڑی تبدیلی کافیصلہ ہوگیا

انگلش کنٹری چیمپئن شپ کے نئے سیزن کا افتتاحی میچ ٹاس کے بغیر کرایا گیا کرکٹ کی تاریخ میں 100سال سے بھی زائد عرصے سے ٹاس کے ذریعے پہلے بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کرایا جاتا رہا ہے گراؤنڈ کا جائزہ لینے والے کپتانوں کو فرسٹ کلاس کرکٹ چیمپئن شپ میں پہلے فیلڈنگ کی اجازت ہوگی

پیر 11 اپریل 2016 23:35

کرکٹ کی تاریخ میں ایک بڑی تبدیلی کافیصلہ ہوگیا

لندن(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) کرکٹ کی تاریخ میں ایک بڑی تبدیلی کافیصلہ ہو گیا ہے۔انگلش کنٹری چیمپئن شپ کے نئے سیزن کا افتتاحی میچ ٹاس کے بغیر کرایا گیا۔کرکٹ کی تاریخ میں 100سال سے بھی زائد عرصے سے ٹاس کے ذریعے پہلے بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کرایا جاتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مطابق انگلینڈ اینڈ والز کرکٹ بورڈ (ای سی بی )نے وقتی طور پر ایک سال کے لئے ایک نیا قانون متعارف کرایا ہے کہ گراؤنڈ کا جائزہ لینے والے کپتانوں کو فرسٹ کلاس کرکٹ چیمپئن شپ میں پہلے فیلڈنگ کی اجازت ہوگی۔

یہ فیصلہ میزبان ٹیمو ں کی جانب سے خود کے لئے ساز گار وکٹیں بنانے کی حوصلہ شکنی کے لئے کیا گیا ہے۔ گزشتہ کافی عرصے سے مبینہ طور پر کہا جاتا رہا ہے کہ میزبان ٹیمیں مہمان ٹیموں کیخلاف میڈیم پیسرز کے موافق وکٹیں بناتی ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے نئے قانون کے باعث انگلش کنٹری چیمپئن شپ کے 126ویں سیشن کے افتتاحی روز پانچ میں سے چار میچز میں ’ٹاس ‘کی ضرورت نہیں پڑی۔

وقت اشاعت : 11/04/2016 - 23:35:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :