صدر ممنون نے تین روزہ قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کا افتتاح کردیا
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ایک زمانے میں پاکستان کھیلوں کی دنیا پر چھایا ہوا تھا، ہاکی اسکواش اور کرکٹ ٹیمیں فتوحات کے جھنڈے گاڑ رہی تھیں درست حکمت عملی کے تحت کھیلوں کے فروغ کی کوشش کی جائے تو ہم کھیل کے میدانوں میں میں اپنا کھویا ہوا مقام بھی دوبارہ حاصل کرلیں گے،اجتماع سے خطاب
ہفتہ 23 اپریل 2016 22:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام آباد میں تین روزہ قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کا افتتاح کردیا۔اس موقع ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ایک زمانے میں پاکستان کھیلوں کی دنیا پر چھایا ہوا تھا۔ ہماری ہاکی اسکواش اور کرکٹ ٹیمیں فتوحات کے جھنڈے گاڑ رہی تھیں لیکن اس کے بعد ہماری کامیابیوں کو گہن لگتا گیا اس کی بنیادی وجہ میرٹ کی پامالی اور ترجیحات کے درست تعین سے گریز تھا۔
صدر مملکت نے کہا کہ اگر درست حکمت عملی کے تحت کھیلوں کے فروغ کی کوشش کی جائے تو ہم کھیل کے میدانوں میں میں اپنا کھویا ہوا مقام بھی دوبارہ حاصل کرلیں گے اور جب تک ہمارے بچے اور نوجوان کھیل کے میدانوں میں اپنا زور بازو آزماتے رہیں گے کوئی دہشت گرد تخریب کار اور پاکستان کا کوئی دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے گا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا