پاکستانی امپائرعلیم ڈار کے بیٹے اسکاٹ لینڈ میں جعلی ناموں سے کرکٹ کھیلتے پکڑے گئے

ہفتہ 30 اپریل 2016 11:51

ایڈن برگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستانی امپائر علیم ڈار کے دونوں بیٹے اسکاٹ لینڈ میں برطانوی کرکٹ کلب میں کھیلنے کے لیے جھوٹی معلومات فراہم کرنے پر پکڑے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی امپائر علیم ڈار کے بیٹے علی ڈار اور حسن ڈار نے جعلی ناموں سے برطانوی کلمرناک کرکٹ کلب کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کیلئے نہ صرف رجسٹریشن کرائی بلکہ جائے پیدائش میں بھی پاکستان کی جگہ اسکاٹ لینڈ لکھوایا۔

علیم ڈار کے دونوں بیٹوں نے کلمرناک کرکٹ کلب کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کے لیے جھوٹ بولا اور اپنی رجسٹریشن عمر اور صالح مصطفی کے فرضی ناموں سے کروائی تاہم اسکاٹ لینڈ میں ایک میچ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا دونوں کھلاڑیوں نے غلط معلومات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق علیم ڈار کے دونوں بیٹوں کی جانب سے غلط معلومات فراہم کرنے پر اسکاٹ لینڈ کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی نے کلمرناک کرکٹ کلب کی سزا کے طور پرتنزلی کرکے پوائنٹس میں کمی کردی۔

دوسری جانب کلب نے سزا کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ کلب نے جان بوجھ کر کسی کھلاڑی کی غلط معلومات فراہم نہیں کی تاہم ایسا کلب کے کسی ممبر کی جانب سے کیا گیا ہے لیکن یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے۔واضح رہے کہ علیم ڈار کے بھتیجے محمد عظیم ڈار کلمرناک کرکٹ کلب کے نہ صرف مستقل ممبر ہیں بلکہ وہ U-19 ٹیم کے کھلاڑی بھی ہیں۔

وقت اشاعت : 30/04/2016 - 11:51:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :