پی سی بی گورننگ باڈی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے 2نام شارٹ لسٹ کر لئے

شارٹ لسٹ کئے گئے ناموں میں آسٹریلوی اسٹوارٹ لا اور انگلینڈ کے اینڈی مولز کے نام شا مل ،پی سی بی ذرائع

منگل 3 مئی 2016 20:56

پی سی بی گورننگ باڈی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے 2نام شارٹ لسٹ کر لئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے گورننگ باڈی کے اجلاس میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے 2نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے ہیں،شارٹ لسٹ کئے گئے ناموں میں آسٹریلوی اسٹوارٹ لا اور انگلینڈ کے اینڈی مولز شام ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان کر کٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کے حوالے مالی معاملات سمیت قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے ناموں پر غور ہوا،پی سی بی ذرائع کے مطابق گورننگ باڈی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے 2ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے آسٹریلوی کے اسٹوارٹ لا اور انگلینڈ کے اینڈی مولز کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے دونوں کوچوں سے رابطہ کر کے معالی معاملات طے کئے جائیں گے،اور ان میں سے کسی ایک کو پاکستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کر دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 03/05/2016 - 20:56:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :