چین میں تین سالہ بچہ سنوکر کھیلنے کا ماہر نکلا

ہفتہ 7 مئی 2016 15:05

چین میں تین سالہ بچہ سنوکر کھیلنے کا ماہر نکلا

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء ) کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اورمہارت حاصل کرنے کے لئے عمر کی کوئی قید متعین نہیں۔

(جاری ہے)

اب ذرا چین سے تعلق رکھنے والے اس ننھے بچے کو ہی دیکھ لیں جو ابھی صرف تین سال کا ہے لیکن اسنوکر کھیلنے میں ایسی مہارت رکھتا ہے کہ اچھے اچھوں کو بھی پیچھے چھوڑ دے۔ اسنوکر کھیلنے کایہ ماہر کھلاڑی اپنے ننھے ہاتھوں میں اسٹک تھام کر ایک کے بعد ایک گیند کو ہٹ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف کوکامیابی سے نشا نہ بنا لیتا ہے۔ اپنے فن میں ماہر اس بچے نے اسنوکر کھیلتے ہوئے شاندار نشانے لگا کر سب کو حیران کردیا ہے۔

وقت اشاعت : 07/05/2016 - 15:05:32