AFCگراس روٹ فٹ بال ڈے ، 2016پاکستان بھر میں منایا گیا

ملک بھر میں فٹ بال کی رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ کھلاڑیوں اور کھیل کے شائیقین کی بڑی تعدادمیں شرکت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 17 مئی 2016 18:44

AFCگراس روٹ فٹ بال ڈے ، 2016پاکستان بھر میں منایا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مئی۔2016ء ) ایشئین فٹ بال کنفیڈریشن (AFC) کی ہدایات پر ایشیاء بھرسے اس کے ممبر ممالک کی طرحپاکستان میں بھی گراس روٹ فٹ بال ڈے 2016 جوش و خرو ش سے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں فٹ بال کی رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں فٹ بال کے نان پروفیشنل اور نان ایلیٹ فٹ بالرز اور شائیقین فٹ بال نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

فیفا اور AFCکی گراس روٹ فلاسفی کے مطابق بلا امتیاز رنگ و نسل، عمر کی قید سے آزاد معاشرے کا ہر فرد بشمول مرد و عورت فٹ بال کھیل سکتے ہیں ۔ بین اس فلسفے کے مطابق پاکستان میں اس دن کے منائے جانے کا بنیادی مقصد ملک بھر میں اس کھیل کا تمام طبقات میں فروغ ہے۔ گراس روٹ فٹ بال کی تعریف کے مطابق تمام نان ایلیٹ اور نان پروفیشنل فٹ بال گراس روٹ فٹ بال کے زمرے میں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اس دن کو منانے کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس کھیل کی جانب راغب کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں رنگا رنگ فٹ بال سرگرمیوں کا انعقاد اس انداز سے کیا جاتا ہے کہ ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد اس کھیل میں شرکت کر سکیں۔ پاکستان میں بھی اس دن کی مناسبت سے ملک بھرمیں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ جن شہروں میں گراس روٹ فٹ بال ڈے کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ان میں کراچی، لاہور، کوئیٹہ ، ایبٹ آباد، بہاولپور، سیالکوٹ، اٹک، سرائے عالمگیر۔

جہلم، گجرات، وزیرآباد۔گجرانوالہ، نارووال، چکوال، حافظ آباد، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساھیوال، ویہاڑی، خانیوال، ملتان، رحیم یارخان، لیہ، مظفر گڑھ، لاہور،راول پنڈی، بہاول نگر، منڈی بہاؤالدین اور جھنگ شامل ہیں لاہور میں ایم ٹی ایف اے کے زیر اہتمام AFC گراس روٹ ڈے 2016کا دن منایا گیا۔ جس میں بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقعہ پر مختصر وقت کے فٹ بال میچز کا اہتمام کیا گیا جس میں مرد و خواتین دونوں نے شرکت کی۔ تاہم گلگت میں ہونے والی اس سلسلہ کی تقریبات مقامی وجوہات کی بناء پر 2یوم کی تاخیر سے منعقد ہونگی۔AFCگراس روٹ ڈے 2016کے سلسلہ میں AFCکے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گراس روٹ فٹ بال کھیل کی بنیادوں کو ظاہر کرتی ہے۔ مزید انہوں نے یہ کہا ہے کہ اس دن کو سالانہ منانے کا مقصد فٹ بال کے کھیل کو مضبوط سے مضبوط بنیادیں فراہم کرنا ہے اور اس سلسلہ میں انہوں نے AFCکی تمام ممبر ایسوسی ایشن ایشنز کے کردار کو بھی سراہا۔

وقت اشاعت : 17/05/2016 - 18:44:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :