دمیتری ترسنوف نے روس کو ڈیوس کپ ٹینس ورلڈگروپ فائنل میں پہنچا دیا۔ امریکا کو ریورس سنگلز میں شکست

پیر 25 ستمبر 2006 23:11

برسلز (اُردو پوائنٹ ) دمیتری ترسنوف نے روس کو ڈیوس کپ ٹینس ورلڈگروپ فائنل میں پہنچا دیا۔امریکا کے خلاف سیمی فائنل کے سنسنی خیز ریورس سنگلز میں ترسنوف نے اینڈی روڈک کو چھ تین،چھ چار،پانچ سات،تین چھ اور سترہ پندرہ سے شکست دی جس کے بعد روس تین ایک کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ فائنل میں پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

فائنل میں روس کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا۔جس نے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی۔
وقت اشاعت : 25/09/2006 - 23:11:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :