پی سی بی نے کرکٹ اور تعلیم کے تعلق کے حوالے سے محمد حفیظ کے متنازعہ بیان پر ان سے وضاحت طلب کرلی

منگل 24 مئی 2016 20:42

پی سی بی نے کرکٹ اور تعلیم کے تعلق کے حوالے سے محمد حفیظ کے متنازعہ بیان پر ان سے وضاحت طلب کرلی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ اور تعلیم کے تعلق کے حوالے سے محمد حفیظ کے متنازعہ بیان پر ان سے وضاحت طلب کرلی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے محمد حفیظ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے سوشل میڈیا پردیئے گئے اس بیان کی وضاحت طلب کی گئی ہے جس میں انہوں نے قومی کرکٹرزمیں تعلیم کی کمی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے بیان کے ردعمل میں کہا تھا کہ تعلیم زندگی کا اہم حصہ ہے لیکن ڈگریاں لینا ہی کافی نہیں، انہیں ٹیسٹ کرکٹرہونے پر فخرہے اور یہی ان کی ڈگری ہے کیونکہ ان کے خیال میں کرکٹ ایک مکمل تعلیم بھی ہے جبکہ کرکٹ بورڈ کی وضاحت پر حفیظ کا کہنا ہے کہ انہیں چیئرمین پی سی بی کے بیان کے بارے میں علم نہیں تھا۔

واضح رہے کہ شہریار خان نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ کھلاڑیوں میں تعلیم کی کمی کھیل کی تباہی کی وجہ ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم میں مصباح الحق ہی واحد تعلیم یافتہ کرکٹرہیں۔

وقت اشاعت : 24/05/2016 - 20:42:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :