پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، ایس ایس یو کی باکسنگ ٹیم کو تربیت کی پیشکش

جمعرات 2 جون 2016 22:22

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، ایس ایس یو کی باکسنگ ٹیم کو تربیت کی پیشکش

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) برطانوی باکسر عامر خان نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی باکسنگ ٹیم اور کمانڈوز کو باکسنگ کی تربیت دینے کی پیشکش کی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر کیا،کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمد نے بین الاقوامی نامور باکسر کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے فرائض اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا،کمانڈنٹ نے برطانوی باکسر کی جانب سے ملک میں امیچور(Amateur ) باکسنگ کی ترقی اور کراچی میں اکیڈمی قائم کرنے کی کاوشوں میں اپنے بھرپور تعاون و حمایت کی یقین دہانی کرائی،کمانڈنٹ نے مزید بتایا کہ ایس ایس یو پاکستان کا پہلا اور واحد ISO سرٹیفائیڈ کاؤنٹر ٹیررزم ادارہ ہے، اس کے علاوہ ملک کی واحد اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم بھی ایس ایس یو کا حصہ ہے جو کسی بھی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے تیار رہتی ہے،2004 ایتھنز اولمپکس میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے باکسر نے کہا کہ امیچور باکسنگ کی ترقی کے لیے کراچی میں باکسنگ اکیڈمی قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں برطانیہ اور دیگر مقامات سے کوچز لے کر آئیں گے،مقصود احمد نے ملک میں باکسنگ کوبین الاقوامی معیار کے مطابق بحال کرنے کے لیے برطانوی باکسر عامر خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پرحصہ لینے کے لیے انھیں تربیت ومواقع فراہم کیے جائیں،عامر خان نے ایس ایس یو کے اعلیٰ معیار کو برقرار وبہتر بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے سلسلے میں افسران و عملے کی تعریف کی اورخاص طور پر ان کی موجودگی کو محفوظ بنانے کے لیے ایس ایس یو کا شکریہ ادا کیا�

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 02/06/2016 - 22:22:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :