پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو آسٹریلین پاسپورٹ اور پاکستان کا ویزہ مل گیا

اتوار 5 جون 2016 17:26

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو آسٹریلین پاسپورٹ اور پاکستان کا ویزہ مل گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جون۔2016) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو آسٹریلین پاسپورٹ اور پاکستان کا ویزہ مل گیا۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر 6 جون کو پاکستان پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

مکی آرتھر قومی ٹیم کے کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے۔ دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا سکل کیمپ قدافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے جو 6 جون کو اختتام پذیر ہو جائے گا۔پاکستانی ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز جولائی سے ہو گا۔

وقت اشاعت : 05/06/2016 - 17:26:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :