چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کیلئے17رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا

ٹیسٹ سیریز کیلئے 3اوپنرز،5مڈل آرڈر بلے باز ،5فاسٹ باؤلر،2سپنرز اور 2وکٹ کیپر منتخب ٹیم کیلئے کپتان اور ہیڈ کوچ سے مشاورت کی ، ڈاکٹرز نے محمد حفیظ ،یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کو فٹ قرار دیا ہے،محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت ویزے سے مشروط ہوگی ،امید ہے کہ ایک ہفتے کے اندر محمد عامر کا ویزہ آجائے گا، سلیکشن کمیٹی نے اپنا تجر بے کے تحت بہترین ٹیم منتخب کی امید ہے کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں گے، ٹیم 17جون کو برطانیہ روانہ ہوگی قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس

اتوار 5 جون 2016 17:48

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کیلئے17رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کیلئے17رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا، مصباح الحق کپتان اور اظہر علی نائب کپتان ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کیلئے17رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ا علان کی گئی ٹیم میں اوپنرز میں محمد حفیظ ،شان مسعود اور سمیع اسلم شامل ہیں ،مڈل آرڈز کیلئے یونس خان،اظہرعلی،مصباح الحق،اسدشفق اور افتخاراحمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،ٹیسٹ سیریز کیلئے 5فاسٹ باؤلرز کو شامل کیا گیا ہے جن میں محمد عامر،وہاب ریاض،سہیل خان،راحت علی اورعمران خان شامل ہیں،وکٹ کیپنگ کیلئے سرفراز احمد اور محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،سپنرز میں لیگ سپر یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم منتخب کر نے سے قبل کپتان اور ہیڈ کوچ مکی ارتھر سے مشاورت کی گئی،مکی ارتھر کو ٹیم کیلئے نام بھجوائے تھے ،انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی فٹ ہیں ،ڈاکٹرز نے محمد حفیظ ،یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کو فٹ قرار دیا ہے،انہوں نے کہا کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت ویزے سے مشروط ہوگی ،امید ہے کہ ایک ہفتے کے اندر محمد عامر کا ویزہ آجائے گا،انضمام الحق نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان اے ٹیم کا میچ انگلینڈ اے سے ہے اس میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ میں جن کھلاڑی کو بلایا گیا تھا ان کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں آزما سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے اپنا تجر بے کے تحت بہترین ٹیم منتخب کی امید ہے کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں گے،انہوں نے کہا کہ ٹیم 17جون کو برطانیہ روانہ ہوگی،کھلاڑیوں کو اس دوران پلان دیا جائے گا کہ فٹ رہ سکیں گے، پی سی بی کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کیلئے روزے کے بعد ٹریننگ کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 05/06/2016 - 17:48:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :