سابق برازیلین فٹبالرپیلے کی نادر اشیا 5 ملین ڈالرز میں نیلام ہوگئیں

اتوار 12 جون 2016 18:21

سابق برازیلین فٹبالرپیلے کی نادر اشیا 5 ملین ڈالرز میں نیلام ہوگئیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12جون۔2016ء) سابق برازیلین فٹ بالر پیلے کی نادر اشیا تقریباً پانچ ملین ڈالرز میں نیلام ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

تین روزہ سیل کے آخری دن ان کے تیسرے اور آخری ورلڈ کپ 1970کا وننگ میڈل ساڑھے تین لاکھ پاوٴنڈز میں فروخت ہوا۔ ایک ہزار میچز مکمل کرنے پر ملنے والا کراوٴن ایک لاکھ 62ہزار پاوٴنڈ میں نیلام کیا گیا جبکہ ریپلیکاورلڈ کپ ٹرافی پونے چار لاکھ پاوٴنڈ میں بکی۔

وقت اشاعت : 12/06/2016 - 18:21:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :