پاکستانی سلمان احمد مسل مینیا ٹائٹل کے دفاع کیلئے پرعزم

جب سے عالمی ٹائٹل جیتا ہے بغیر آرام کے مستقل ٹریننگ کر رہا ہوں، اگر اس سال مسل مینیا چیمپیئن شپ جیت گیا تو 106 ریکارڈز توڑ سکتا ہوں،سلام احمد کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 20 جون 2016 19:54

پاکستانی سلمان احمد مسل مینیا ٹائٹل کے دفاع کیلئے پرعزم

لاس ویگاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جون ۔2016ء) گزشتہ سال لاس ویگاس میں مسل مینیا ورلڈ باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی سلمان احمد اب اپنے ٹائٹل کے دفاع کی تیاریوں میں مصروف ہیں جہاں اس ماہ کے اواخر میں وہ فلوریڈا میں شروع ہونے والی مسل مینیا ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں اعزاز دفاع کیلئے سرگرداں نظر آئیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان نے کہا کہ مقابلے کیلئے انہوں نے بلاتعطل ٹریننگ کی، جب سے میں نے عالمی ٹائٹل جیتا ہے، میں بغیر آرام کے مستقل ٹریننگ کر رہا ہوں کیونکہ نے اس مقابلے کیلئے ایک مقصد بنایا ہے، اگر میں اس سال مسل مینیا چیمپیئن شپ جیت گیا تو 106 ریکارڈز توڑ سکتا ہوں۔سلمان اس مقابلے میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی ہوں گے لیکن انہوں نے ساتھ ساتھ شکوہ کیا کہ گزشہ سال مسل مینیا کا ٹائٹل جیتنے کے باوجود حکومت نے ابھی تک انہیں انعام دینے کی کوشش نہیں کی۔

(جاری ہے)

سلمان نے کہا کہ دوسروں کی طرح مجھے انعام و کرام سے نہیں نوازا گیا حالانکہ میں نے ان سے مقابلہ کیا اور ٹائٹلز جیتے۔انہوں نے اپنی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی سطح پر اپنی ساکھ برقرار رکھیں گے۔مسل مینیا چیمپیئن شپ 2016 کا آغاز امریکی ریاست فلوریڈا میں ہو گا۔

وقت اشاعت : 20/06/2016 - 19:54:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :