لائنل میسی کو ملک کی طرف سے زیادہ انٹرنیشنل گولز کا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے مزید ایک گول درکار

پیر 20 جون 2016 19:54

لائنل میسی کو ملک کی طرف سے زیادہ انٹرنیشنل گولز کا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے مزید ایک گول درکار

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جون ۔2016ء) شہرہ آفاق ارجنٹائن اور بارسلونا کے فٹ بالر لائنل میسی کو ملک کی طرف سے زیادہ انٹرنیشنل گولز کا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے مزید ایک گول کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن کی طرف سے زیادہ انٹرنیشنل گول سکور کرنے کا اعزاز میسی اور باٹسٹوٹا کو حاصل ہے، دونوں نے 54، 54 گولز کر رکھے ہیں۔ میسی نے امریکہ میں جاری کوپا امریکہ کپ میں وینزویلا کے خلاف کوارٹرفائنل میں ایک گول کر کے باٹسٹوٹا کا ارجنٹائن کی طرف سے زیادہ گولز کا ریکارڈ برابر کیا تھا اور اب انہیں نیا ملکی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے ایک گول درکار ہے، توقع ہے کہ وہ کل منگل کو امریکہ کے خلاف سیمی فائنل میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے۔

وقت اشاعت : 20/06/2016 - 19:54:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :