پی ایس بی نے انٹرنیشنل اولمپکس ڈیمنانے کیلئے فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن اور تائیکوانڈو کے مقابلے کرانے کی منصوبہ بندی کر لی

بدھ 22 جون 2016 20:33

پی ایس بی نے انٹرنیشنل اولمپکس ڈیمنانے کیلئے فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن اور تائیکوانڈو کے مقابلے کرانے کی منصوبہ بندی کر لی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء ) پاکستان سپورٹس بورڈ نے بین الاقوامی اولمپکس کا دن منانے کے لئے فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن اور تائیکوانڈو کے مقابلے کرانے کی منصوبہ بندی کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے اولمپکس کا بین الاقوامی دن منانے کے لئے کل (جمعرات) کو سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں مختلف کھیلوں کی نمائشی مقابلے کرانے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہیجس کے تحت اسلام آباد المپک اور سندھ اولمپک کے مابین بیڈمنٹن کا میچ شام5بجے راڈھم ہال میں کھیلا جائے گا جبکہ فٹبال کا میچ جناح اولمپک اور اسلام آباد اولمپک کے مابین جناح اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، والی بال کا میچ خیبر پختونخوا اور پنجاب اولمپک کے درمیان لیاقت جمنازیم میں کھیلا جائے گا جبکہ تائیکوانڈو کا مقابلہ حمیدی ہال میں کھیلا جائے گا۔

ان کھیلوں کے انعقاد کا مقصد کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

وقت اشاعت : 22/06/2016 - 20:33:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :