ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا پی سی بی کی تجویز کا مثبت جواب

یو اے ای میں تین ٹیسٹ میچز، تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کر دی

ہفتہ 25 جون 2016 17:25

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا پی سی بی کی تجویز کا مثبت جواب

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جون ۔2016ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی تجویز کا مثبت جواب دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں تین ٹیسٹ میچز، تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ستمبر اور اکتوبر میں پاکستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلے گی۔

تین ٹیسٹ میچز دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز بھی ابوظہبی، شارجہ اور دبئی میں کھیلنے پر بات چیت جاری ہے۔ ابتدائی شیڈول کے مطابق دونوں ٹی ٹوینٹی میچز، دبئی اور شارجہ میں کھیلنے پر اتفاق ہوا ہے۔میچز کی تاریخوں پر دونوں بورڈ حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ حتمی فیصلہ ہوتے ہی شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔آئی سی سی کے فیوچر ٹور کے مطابق ویسٹ انڈیز نے پاکستان کی میزبانی میں دو ٹیسٹ میچز، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنا تھے جسے پی سی بی نے تین ٹیسٹ میچز، تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوینٹی میں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔

وقت اشاعت : 25/06/2016 - 17:25:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :