اٹلی نے کرکٹ کواولمپکس 2024ء میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرا دی

جمعہ 1 جولائی 2016 14:53

اٹلی نے کرکٹ کواولمپکس 2024ء میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرا دی

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم جولائی ۔2016ء ) اٹلی نے 2024 میں کرکٹ کواولمپکس میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔ اطالوی کرکٹ بورڈ کے صدرسیمون گمبینو کا کہنا ہے کہ اگر 2024ء اولمپکس کی میزبانی روم کو ملتی ہے تو کرکٹ کو شامل کرلیا جائے گا ۔ اولمپکس 2024ء کیلئے پیرس، لاس اینجلس اور بودا پیسٹ کے ساتھ ساتھ روم بھی بولی لگائے گا اور نئے ضابطوں کے مطابق اس کے پاس پانچ کھیلوں کا اضافہ کرنے کی اجازت ہو گی۔

(جاری ہے)

اس مقابلے میں زیادہ سے زیادہ 16 ٹیمیں شرکت سکیں ،اولمپکس ضابطوں کے مطابق محض 12 ٹیموں کی شرکت کا امکان ہے ۔اگر 12 ٹیمیں شامل ہوتی ہیں تو یورپ سے تین، ایشیا سے تین، دو یا تین امریکا اور کیریبیئن جبکہ دو یا تین کی جنوبی بحرالکاہل سے شرکت کا امکان ہے ،ایسا ہونے کی صورت میں انگلینڈ سمیت دنیا کے چند اہم ملک شاید ان مقابلوں میں شرکت نہ کر سکیں کیونکہ اولمپکس قوانین کے تحت انگلینڈ کا شمار متحدہ سلطنت برطانیہ میں ہوتا ہے ۔

وقت اشاعت : 01/07/2016 - 14:53:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :