ومبلڈن اوپن ٹینس ، اعصام الحق مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

پاک برازیلین جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ اور آسٹرین جوڑی کو شکست دی

جمعہ 1 جولائی 2016 18:24

ومبلڈن اوپن ٹینس ، اعصام الحق مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ اعصام اور ڈیمولائنر نے سیٹک اور نولے کی جوڑی کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے رانڈ میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے برازیلین جوڑی دار ڈیمولائنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سیٹک اور ان کے آسٹرین جوڑی دار نولے کو 7-6، (7-4) اور 6-3 سے ہرا کر دوسرے رانڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔دوسرے راؤنڈ اعصام الحق اور ڈیمولائنر کا مقابلہ میکس مرینی اور ٹریٹ ہوئی سے ہو گا۔

وقت اشاعت : 01/07/2016 - 18:24:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :