ہربھجن، یووراج چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں، مذاق میں زور آزمائی کی تھی: شعیب اختر

muhammad ali محمد علی پیر 4 جولائی 2016 19:51

ہربھجن، یووراج چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں، مذاق میں زور آزمائی کی تھی: شعیب اختر

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جولائی ۔2016ء) شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ہربھجن اور یووراج چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں ان کیساتھ مذاق میں زور آزمائی کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر ہربجھن سنگھ کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ہربھجن اور یووراج مجھ سے 10،8 سال چھوٹے ہیں۔ ہربھجن اور یووراج ان کیلئے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں ان کیساتھ مذاق میں زور آزمائی کی تھی۔ ہربھجن والا واقعہ اسلام آباد کے ہوٹل میں پیش آیا تھا۔ جبکہ جب یہ واقع ہوا تو اسی وقت اسی ہوٹل میں آفریدی کو بھی جھپی دی تھی جس سے اس کی پسلی میں تکلیف ہوگئی تھی۔

وقت اشاعت : 04/07/2016 - 19:51:46