آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے کرکٹ بیٹ کی لمبائی اور چوڑائی کم کرنے کی سفارش کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 12 جولائی 2016 19:38

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے کرکٹ بیٹ کی لمبائی اور چوڑائی کم کرنے کی سفارش کر دی

لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2016ء) آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے کرکٹ بیٹ کی لمبائی اور چوڑائی کم کرنے کی سفارش کر دی ہے. تفصیلات کے مطابق لندن میں آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کے ہونے والے اہم اجلاس میں کئی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سب سے اہم ترین سفارش کرکٹ بیٹ کی لمبائی اور چوڑائی کم کرنے کے حوالے سے کی گئی ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ کرکٹ بیٹ کی موجودہ 80 ملی میٹر لمبائی کو کم کرکے 60 سے 65 ملی میٹر کر دیا جائے۔ جبکہ بیٹ کی چوڑائی کو 40 ملی میٹر سے کم کرکے 35 ملی میٹر کر دیا جائے۔ اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو 2024 کے اولمپک گیمز میں شامل کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 12/07/2016 - 19:38:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :