لارڈز میں آج تک ایسا جشن نہیں منایا گیا جیسا مصباح الحق نے منایا: سابق انگلش کپتان مائیکل وان

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 جولائی 2016 23:59

لارڈز میں آج تک ایسا جشن نہیں منایا گیا جیسا مصباح الحق نے منایا: سابق انگلش کپتان مائیکل وان

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جولائی ۔2016ء ) سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ لارڈز میں آج تک ایسا جشن نہیں منایا گیا جیسا مصباح الحق نے منایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لارڈز کے تاریخی میدان پر پاکستان کے کپتان مصباح الحق کی جانب سے اسکور کی جانے والی سینچری پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ردعمل دیا ہے۔ مائیکل وان کا کہنا ہے کہ سینچری اسکور کرنے پر مصباح الحق کا ردعمل زبردست تھا۔ لارڈز میں آج تک سینچری اسکور کرنے پر ایسا بہترین جشن کبھی نہیں منایا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مائیکل وان کی جانب سے مسلسل پاکستانی کرکٹ ٹیم کی توہین کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ انگلینڈ کے سامنے قومی کرکٹ ٹیم کچھ بھی نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 14/07/2016 - 23:59:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :