لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز،پاکستان کی پوزیشن مستحکم ، یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ ،انگلش ٹیم مشکلات سے دوچار

سات وکٹوں کے نقصان پر253 رنز بنالئے ، لیگ سپنر نے پانچ انگلش بیٹسمنوں کو پویلین کی راہ دکھائی،میزبان ٹیم کو اب بھی 86رنز کے خسارے کا سامنا

جمعہ 15 جولائی 2016 23:17

لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز،پاکستان کی پوزیشن مستحکم ، یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ ،انگلش ٹیم مشکلات سے دوچار

لارڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جولائی ۔2016ء) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین لارڈز کے میدان میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کی پہلی اننگز میں 339رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت مشکلات کا شکار، سات وکٹوں کے نقصان پر253 رنز بنالئے ، لیگ سپنر نے پانچ انگلش بیٹسمنوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،میزبان ٹیم کو اب بھی 86رنز کے خسارے کا سامنا ہے اور تین وکٹیں باقی ہیں ۔

جمعہ کے روز پاکستان نے دوسرے روز اپنی نامکمل اننگز کا آغاز عمدہ انداز میں کیا اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کا سکور 300 رنز تک پہنچا دیا۔سرفراز احمد جب 25 رنز کے انفرادی سکور پر آوٴٹ ہوئے تو پاکستان کی بیٹنگ بکھر کر رہ گئی۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض بغیرکوئی سکور کیے آوٴٹ ہو گئے اور اگلے ہی اوور میں مصباح الحق بھی سٹیو براڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

محمد عامر اور یاسر شاہ نے آخری شراکت میں 23 رنز بنائے۔ آخری آوٴٹ ہونے والے کھلاڑی محمد عامر تھے جنھوں نے 12 رنز بنائے۔محمد عامر جب بیٹنگ کے میدان میں اترے تو تماشائیوں کی اکثریت نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا ہے۔پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے تھے۔انگلینڈ کی طرف سے فاسٹ بولر کرس ووکس سب سے کامیاب بولر رہے اور انھوں اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

سٹیو براڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ابتدا میں ہی اسے اوپنر الیکس ہیلز کی وکٹ کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جو فاسٹ باؤلر راحت علی کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوگئے ،کپتان السٹئر کک کا خوش قسمتی نے ساتھ دیا ،پہلے حفیظ اور پھر سرفراز نے انکا کیچ چھوڑا دنوں بار بدقسمت باؤلر محمد عامر تھے ۔دوسری وکٹ 118پر گری جب جو روٹ 48رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ،چوتھی وکٹ 139پر گری جب وینسی یاسر شاہ کی گیندپر 16رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ،چوتھی وکٹ چوتھے آوٴٹ ہونیوالے کھلاڑی گیری بیلنس تھیجو یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

گیری بیلنس کے آوٴٹ ہونیکے بعد جانی بیرسٹو کھیلنے کے لیے آئے ہیں۔پانچویں وکٹ 173کے مجموعے پر گری جب کپتان السٹیر کک 81رنز بناکر آؤٹ ہوگئے انہیں محمد عامر بولڈ کیا۔چھٹی وکٹ بئیرسٹو کی گری جو یاسر شاہ کی گیند پر 29رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔آخری آوٴٹ ہونے والے کھلاڑی معین علی تھی جو یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٴٹ ہوئے۔ جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 253رنز بنارکھے ہیں ۔

کرس ووکس اور سٹیو براڈ کریز پر موجود ہیں،جنہوں نے بالترتیب 31اور 11رنز بنائے ہیں ۔پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نمایاں باؤلر رہے جنہوں نے اپنی گھومتی گیندوں سے انگلش بلے بازوں کو چکرائے رکھا ،انہوں نے64رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں،راحت علی اور محمد عامر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔ یاسر شاہ پہلے لیگ سپنر ہیں جنھوں نیگذشتہ بیس برسوں میں لارڈز کے میدان میں پہلی بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پچھلی بار پاکستانی لیگ سپنر مشتاق احمد نے لارڈز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں

وقت اشاعت : 15/07/2016 - 23:17:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :