سی ڈی اے مارگلہ فیسٹیول ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 10اگست سے کھیلا جائیگا

جمعہ 29 جولائی 2016 14:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ "سی ڈی اے"کے زیر اہتمام مارگلہ فیسٹیول ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 10اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا ۔ سی ڈی اے کے ممبر انوائرئمنٹ و فنانس ثنا اللہ امان کے مطابق ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے ایک آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 12اگست تک کھیلے جانیوالے تین روزہ ٹورنامنٹ میں 100سے زائد مرد و خواتین پلیئرز ایکشن میں نظر آئینگے ۔ ثنا اللہ امان نے مزید بتایا کہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 10اگست کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں منعقد کی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے گراونڈ ز کی طرف راغب کیا جائے جبکہ ٹیبل ٹینس کے بعد دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کروائیں جائینگے تاکہ صحت مند انہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے
وقت اشاعت : 29/07/2016 - 14:14:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :