قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کو چ مکی آرتھر کا عمر اکمل اور احمد شہزاد کو واضح پیغام

ہم منزل کی طرف جارہے ہیں ہمیں عارضیمسافر نہیں چاہیے، عمر اکمل اور احمد شہزاد سیٹ اپ کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو انھیں اپنی صلاحیتیں ثابت کرنا ہوں گی،ہیڈ کوچ مکی ارتھر

منگل 2 اگست 2016 19:57

قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کو چ مکی آرتھر کا عمر اکمل اور احمد شہزاد کو واضح پیغام

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست ۔2016ء) قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کو چ مکی آرتھر نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو واضح پیغام د یتے ہوئے کہا ہے کہ ہم منزل کی طرف جارہے ہیں ہمیں عارضی پسنجر نہیں چاہیے۔ عمر اکمل اور احمد شہزاد سیٹ اپ کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو انھیں اپنی صلاحیتیں ثابت کرنا ہوں گی۔

(جاری ہے)

تیسرے ٹیسٹ سے پہلے برمنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ان سے بار بار عمر اکمل اور احمد شہزاد کے بارے میں سوال ہوتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے عہدہ سنبھالہ تو ان دونوں کو کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کیا جاچکا تھا اور میری نظر میں انھیں صحیح وجہ سے باہر کیا گیاتھا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ دونوں کھلاڑی ٹیلنٹڈ ہیں مگر انھیں ہمارے سیٹ اپ کا حصہ بننا ہے تو خود کو ثابت کرنا ہوگا۔ہمارے سیٹ اپ میں کوئی پسنجر نہیں ہے ہم اپنی منزل کی جانب جارہے ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ہماری منزل میں رکاوٹ ڈالے۔مکی آرتھر نے کہا کہ احمد شہزاد سے بات ہوئی ہے،مگر عمر اکمل سے ڈراپ ہونے کے بعد کوئی بات نہیں ہوئی ۔واضح رہے کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد سے ٹیم سے ڈراپ ہیں۔

وقت اشاعت : 02/08/2016 - 19:57:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :