فاسٹ باؤلر سہیل خان نے انگلینڈ کیخلاف 5وکٹیں پاک فوج کے نام کردیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 اگست 2016 00:15

فاسٹ باؤلر سہیل خان نے انگلینڈ کیخلاف 5وکٹیں پاک فوج کے نام کردیں

برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 اگست ۔2016ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل خان نے انگلینڈ کیخلاف 5وکٹیں پاک فوج کے نام کردیں۔

(جاری ہے)

27سالہ سہیل خان نے انگلینڈ کیخلاف برمنگھم ٹیسٹ کے پہلے روز 5برطانوی کھلاڑیوں کو پوویلین واپس بھیجا اور پھر پش اپس لگا کر اپنی فٹنس کا ثبوت بھی دیا ۔ بعد ازاں پریس کانفرنس میں جب صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنی یہ پرفارمنس کس کے نام کرنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ یہ 5وکٹیں پاک فوج کے نام کرتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 04/08/2016 - 00:15:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :