ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی

ہفتہ 6 اگست 2016 12:55

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی۔ ہانگ کانگ کی ٹیم اگست میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ انٹرکانٹینینٹل چار روزہ میچ کے علاوہ دو ٹی 20 کھیلے گی، چار روہ میچ 30 اگست سے 2 ستمبر تک بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 5 ستمبر اور دوسرا 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ہانگ کانگ کی ٹیم سکاٹ لینڈ جائے گی جہاں وہ دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، پہلا ون ڈے 8 ستمبر اور دوسرا 10 ستمبر کو ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/08/2016 - 12:55:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :