قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

بدھ 17 اگست 2016 14:09

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے بیچ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے نو کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، جن میں ناصر، رضوان، ابرار حسین، عمران، اخلاق، عثمان زادہ، عاطف سہیل، کاشف رزاق، ارسلان احمد شامل ہیں، میجرنوبیل اور بادشاہ گل کوچنگ کے فرائض انجام دے رہیں بیچ گیمز اکتوبر میں ویت نام کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 17/08/2016 - 14:09:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :