پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین دوسرا اور آخری ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا،گرین شرٹس کو 1-0کی برتری حاصل

جمعہ 19 اگست 2016 15:31

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اگست ۔2016ء) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان2ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا،پاکستان کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے،دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک 7ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں سے 5پاکستان ،ایک آئر لینڈ اور ایک میچ ٹائی ہوا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجکر 45منٹ پر شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسراایک روزہ میچ ہفتہ کومیچ کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈبلن کے ویلیج گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 2 بجکر 45 منٹ پر میدان میں اتریں گی۔قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ اسکواڈ میں شرجیل خان، محمد حفیظ، بابراعظم، شعیب ملک، سمیع اسلم، حسن علی، سرفراز احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، عمر گل، یاسر شاہ، وہاب ریاض شامل ہیں۔

دوسری جانب آئرلینڈ کی جانب سے ولیم پوٹرفیلڈ اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ انہیں اسکواڈ میں پیٹر جیس، اینڈے میکبرین، بیری میکریتھی، جان اینڈریسن، ایڈ جوئز، کیون اربرین، ٹم مورتاگ، نیل اوبرین، اسٹارٹ پوائنٹر، گیری ولسن، پال اسٹرلنگ اور کریگ ینگ کی خدمات حاصل ہیں۔
وقت اشاعت : 19/08/2016 - 15:31:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :