وسیم اکرم کا 23 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، عماد وسیم ون ڈے میچ میں بہترین باؤلنگ کرنے والے لیفٹ آرم پاکستانی باؤلر بن گئے

عماد نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 14 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں

جمعہ 19 اگست 2016 16:48

وسیم اکرم کا 23 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، عماد وسیم ون ڈے میچ میں بہترین باؤلنگ کرنے والے لیفٹ آرم پاکستانی باؤلر بن گئے

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اگست۔2016ء) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں وسیم اکرم کا 23 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، عماد ون ڈے میچ میں بہترین باؤلنگ کرنے والے لیفٹ آرم پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں، انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 14 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل بطور لیفٹ آرم باؤلر پاکستان کی طرف سے ون ڈے میں بہترین باؤلنگ کا اعزاز وسیم اکرم کے پاس تھا جنہوں نے 1993ء میں زمبابوے کے خلاف میچ میں 15 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

وقت اشاعت : 19/08/2016 - 16:48:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :