تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری ‘ پاکستان کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی

پاکستان 111پوائنٹس کے ساتھ پہلے ‘بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود بیٹسمینوں کی رینکنگ میں سٹیو سمتھ پہلے، جوئے روٹ دوسرے ، یونس خان 5ویں ، مصباح الحق12ویں نمبر پر موجود باؤلنگ رینکنگ میں ینڈرسن پہلے ،روی چندرن ایشون دوسرے، یاسر شاہ چھٹے اور وہاب ریاض 27 ویں نمبر پر موجود

پیر 22 اگست 2016 21:20

تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری ‘ پاکستان کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، پاکستان کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی ، پاکستان نے 111پوائنٹس حاصل کرکے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی،تازہ رینکنگ میں بھارت 110 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 108 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور انگلینڈ 108 چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں سٹیو سمتھ پہلے، جوئے روٹ دوسرے ، کین ولیم سن تیسرے، یونس خان پانچویں ، مصباح الحق ، اسد شفیق 14ویں ، اظہر علی17ویں نمبر پر موکود ہیں۔ باؤلنگ میں جمیز اینڈرسن پہلے ، ایشون دوسرے، یاسر شاہ چھٹے، وہاب ریاض 27 وین نمبر پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کو آئی سی سی نے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین جاری چوتھا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہونے پر تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ 111 پوائینٹس حاصل کرکے پہلے نمبر پر آگئی ہے، تازہ ترین رینکنگ میں بھارت 110 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا108 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، انگلینڈ 108 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، نیوزیلینیڈ 99 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں، سری لنکا 95 پوائنٹس کے ساتھ 6 ، جنوبی افریقہ 92 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں، ویسٹ انڈیز 8 وین، بنگلہ دیش 9 وین اور زمبابوے 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

۔ بیٹس مینوں کی رینکنگ میں سٹیو سمتھ پہلے، جوئے روٹ دوسرے ، کین ولیم سن تیسرے، یونس خان پانچویں ، مصباح الحق ، اسد شریف چودہویں ، اظہر علی ستارہویں نمبر پر موکود ہیں۔ بالنگ میں ایشون دوسرے، یاسر شاہ چھٹے، وہاب ریاض 27 وین نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 22/08/2016 - 21:20:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :