پاکستان 2017میں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میزبانی کریگا ٗذمہ داری سونپ دی گئی

ٹورنامنٹ میں میزبان پاکستان سمیت افغانستان ،بھارت ،ایران ،نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی

منگل 6 ستمبر 2016 22:40

پاکستان 2017میں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میزبانی کریگا ٗذمہ داری سونپ دی گئی

تائی پے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 ستمبر ۔2016ء) بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے 13ویں ویسٹ ایشیا کپ 2017کی میزبانی پاکستان کو سونپ دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں میزبان پاکستان سمیت افغانستان ،بھارت ،ایران ،نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ایشائی ایونٹ لاہور یا اسلام آباد میں سے کسی ایک شہر میں کرایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تائیوان میں گزشتہ روز بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر ٹام پینگ کی صدارت میں ہوا جس میں پاکستان بیس بال فیڈریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید فخر شاہ نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں سید فخرشاہ نے شرکاء کو بتایا کہ ماضی میں متعدد بار پاکستان انٹرنیشنل ایونٹس کا کامیاب انعقاد کروا چکاہے ،ہم آئندہ برس شیڈول ویسٹ ایشیا بیس کپ کی ایک بار پھر میزبانی کرنا چاہتے ہیں ۔

اس تجویز کے بعد شرکاء نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اظہار اطمینان کرتے ہوئے یہاں ویسٹ ایشیا کپ کرانے کی منظوری دیدی ،پاکستان اب تک پانچ بار ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی میز بانی کر چکاہے ۔پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ کا کہناتھا کہ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے پاکستان میں انعقاد کے فیصلے کے بارے میں ہمیں باضابطہ اطلا مل گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 06/09/2016 - 22:40:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :