اومان کی انڈر۔18ہاکی ٹیم چار میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئی

ائرپورٹ پرپی ایچ ایف کے عہدیداران نے ٹیم کا والہانہ استقبال کیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 23:17

اومان کی انڈر۔18ہاکی ٹیم چار میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئی

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15ستمبر ۔2016ء ) اومان کی انڈر۔18ہاکی ٹیم چار میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئی۔پی ایچ ایف کے عہدیداران نے ائرپورٹ پر ٹیم کا والہانہ استقبال کیا ۔اومان کی ٹیم پاکستان کی انڈر۔ 18ہاکی ٹیم کے ساتھ چار ہاکی میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔میچ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

عمان کی24 رکنی ٹیم میں 18 کھلاڑی اور چھ آفیشلز شامل ہیں۔کھلاڑیوں میں زوہیر اظہر الراشد، ابراہیم ناصر الحسنی، عامر احمد ، عبداللہ اوادھ، فیصل سیف، مروان خامس، طحہ حسین،عبدالحمید عبداللہ النوفلی، محمد سلمان، حمید عبداللہ الحسنی، اصیل امین بیت طیسر ، فہدحسن ال لواتی، اکرم آشور ، راشد سلیم اور محمد سلیم الادھم جبکہ آفیشلز میں ٹیم مینجرمحمد عبداللہ البترانی ، ہیڈ کوچ یوسفی درویش السیابی، اسسٹنٹ کوچ یونس درویش السیابی، گول کیپر کوچ شاکر منیر، اسسٹنٹ مینجر رعید عبدالشریف اور اسسٹنٹ گول کیپر کوچ عاصم داوٴد صدیق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی انڈر 18ہاکی ٹیم میں گول کیپرز وقار یونس ،عدیل راؤ،فل بیکس امجد علی ،رضوان علی ،وقاص احمد ،ہاف بیکس جنید رسول ،معین شکیل ،( نائب کپتان )،عدیل لطیف ،جنید منظور ( کپتان ) ،فاورڈز اویس ارشد ،خیر اللہ ،شاہ زیب خان ،احمد ندیم ،علی عزیز ،افراز ،وقار علی ،نوید عالم اور عبداللہ بابر شامل ہیں ۔ٹیم کے مینجر اور ہیڈ کوچ کامران اشرف اور کوچ مدثر علی خان ہوں گے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چار ہاکی میچوں کی سیریز کا آغاز آج جمعہ کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سیریز کے انعقاد کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ سیریز کے چاروں میچ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جن میں سے دو فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے،پہلا میچ آج 16ستمبر بروز جمعہ کو ساڑھے چار بجے سہ پہر ،دوسرا میچ 17ستمبر کی رات 8بجے ،تیسرا میچ 19ستمبر کو ساڑھے چار بجے جبکہ چوتھا اورآخری میچ 20اکتوبر کو رات 8بجے کھیلا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 15/09/2016 - 23:17:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :