سرجری کے بعد اسٹارک کی ٹانگ میں 30 ٹانکے لگے

اسٹارک کی ٹانگ میں کوئی فریکچر نہیں ہوا ٗ چند روز تک ہسپتال میں رہیں گے ٗڈاکٹرز

جمعہ 16 ستمبر 2016 20:38

سرجری کے بعد اسٹارک کی ٹانگ میں 30 ٹانکے لگے

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) ٹریننگ سیشن کے دوران حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہونے والے مایہ ناز آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کی سرجری کی گئی ہے اور انہیں 30 ٹانکے لگے ۔26 سالہ مچل اسٹارک جمعرات کو ٹریننگ آلات سے ٹکرا کر زخمی ہو گئے تھے اور جمعہ کو ان کی سرجری کی گئی ہے جس کے بعد ان کو 30 ٹانکے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

پنڈلی کی انجری کا شکار اسٹارک کو آرام دینے کی غرض سے رواں ماہ کے آخر میں دورہ جنوبی افریقہ کیلئے آسٹریلین اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا اور آسٹریلیا کو امید ہے کہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل افسر جان آرچرڈ نے بتایا کہ اسٹارک کی ٹانگ میں کوئی فریکچر نہیں ہوا اور ان کے پیر میں تقریباً 30 ٹانکے آئے ہیں، وہ آئندہ چند دن تک ہسپتال میں رہیں گے تاکہ جلد صحتیاب ہو سکیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ آئندہ گرمیوں تک دستیاب ہو سکیں گے۔اسٹارک گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 24 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب آسٹریلین باؤلر تھے جہاں سری لنکا نے 3-0 سے کلین سویپ کیا تھا۔

وقت اشاعت : 16/09/2016 - 20:38:07