سلمان بٹ کیلئے قومی ٹیم کے دروازے کھولے جانے کے امکان روشن

اتوار 18 ستمبر 2016 13:22

سلمان بٹ کیلئے قومی ٹیم کے دروازے کھولے جانے کے امکان روشن

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) سلمان بٹ نے قومی ٹیم کے دروازے پردوبارہ دستک دے دی، ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز کیلئے اوپنر کا نام زیر غور ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 30 ستمبر سے شارجہ میں ہوگا، دوسرا مقابلہ اسی اسٹیڈیم میں 2اکتوبر کو شیڈول ہے،تیسرے میچ میں دونوں ٹیمیں 5اکتوبر کو ابوظبی میں ا?منے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

انضمام الحق کی سربراہی میں پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی، حتمی اسکواڈ کا اعلان 24ستمبر کو کیریبیئنز کیخلاف دوسرے ٹونٹی 20میچ کے بعد متوقع ہے۔ ملتان میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے عمراکمل کو قومی ٹونٹی20اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا تھا، انھیں ون ڈے کرکٹ میں بھی موقع دینے کاامکان روشن ہے۔اسی ایونٹ میں متاثر کن پرفارمنس کی بنیاد پر سلمان بٹ کا نام بھی زیر غور آگیا۔

سلمان بٹ کیلئے قومی ٹیم کے دروازے کھولے جانے کے امکان روشن
وقت اشاعت : 18/09/2016 - 13:22:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :