محمد عامر کی اہلیہ نے فاسٹ بالر سے پہلی ملاقات کی کہانی بیان کردی

پہلی ملاقات ایک دوست کے گھر پر ہوئی جس کے بعد بات چیت شروع ہوئی اور پھر محبت ہوگئی،محمد عامر کی اہلیہ نرجس

جمعہ 30 ستمبر 2016 21:01

محمد عامر کی اہلیہ نے فاسٹ بالر سے پہلی ملاقات کی کہانی بیان کردی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) قومی ٹیم کے فاسٹ بالرمحمد عامر کی اہلیہ نرجس نے پیسر سے ملاقات کی کہانی بیان کردی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں پہلی ملاقات کی کہانی بیان کرتے ہوئے نرجس کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ملاقات ایک دوست کے گھر پر ہوئی تھی جس کے بعد بات چیت شروع ہوئی اور پھر محبت ہوگئی ۔

(جاری ہے)

نرجس کا مزید کہنا تھا کہ 2نومبر 2010 کو محمد عامر اپنے کیس کی سماعت سے ایک دن پہلے بھی اپنے بجائے اپنے اہل خانہ کے بارے میں سوچ رہے تھے جس پر میں نے اپنے دل میں کہا کہ کچھ بھی ہوجائے لیکن اس بندے کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا ہے ۔

وقت اشاعت : 30/09/2016 - 21:01:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :