بھارت نے کبڈی میں بھی کھیل دشمنی کا ثبوت دیدیا، بھارت نے پاکستان کے بغیر ڈراز نکال لئے

اتوار 2 اکتوبر 2016 15:03

بھارت نے کبڈی میں بھی کھیل دشمنی کا ثبوت دیدیا، بھارت نے پاکستان کے بغیر ڈراز نکال لئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) کھیلوں سے کھیلواڑ بھارت کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ سات اکتوبر سے احمد آباد میں شیڈول تیسرے کبڈی ورلڈکپ میں پاکستان کو شامل نہیں کیا اور روایتی حریف کے بغیر ہی ڈراز نکال دیئے۔ ویتنام میں بیچ کبڈی چیمپئن شپ کا سیمی فائنل بھارت ہی کو ہرانے والے قومی کبڈرز اب بھارتی سورماں کو انہی کے گھر جا کر ناکوں چنے چبانے کو تیار تھے کہ کھیل دشمن بھارت نے ایسا ہونے ہی نہیں دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی حکام نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سفارتخانے میں تمام سفری دستاویز جمع کرائے۔ ڈرپوک بھارت نے کلیئرنس ہی نہیں دی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ڈبل ایشیئن چیمپئن پاکستان کے بغیر بھارت کا کبڈی ورلڈکپ کی میزبانی کرنا مشکوک ہو گیا ہے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے فیصلے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے منسوخ کرانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ پاکستان کبڈی فیڈیشن نے ایک خط کے زر یعے انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان 2 بار ایشین کبڈی کا فائنل جیت چکا ہے۔ بھارتی اجارہ داری کے بجائے ہر ایک کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے ایونٹ منسوخ کرانے کی درخواست بھی دی ہے ۔

وقت اشاعت : 02/10/2016 - 15:03:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :