پاکستان کا ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ نمبر ون ٹیم بننے کا امکان

بدھ 5 اکتوبر 2016 22:51

پاکستان کا ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ نمبر ون ٹیم بننے کا امکان

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی رینکنگ میں اس وقت پاکستان 111 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کے 110 پوائنٹس ہیں۔ بھارت نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کیخلاف کولکتہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت نے کولکتہ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 178 رنز سے شکست دی تھی۔ اگر بھارت تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو وہ 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لے گا۔

(جاری ہے)

تاہم اگر بھارت دو، صفر سے سیریز اپنے نام کرتا ہے تو اسے صرف 3 پوائنٹس ملیں گے جس کے بعد وہ پہلی پوزیشن پر تو آ جائے گا لیکن اس سے پاکستان کو دوبارہ نمبر ون بننے کا چانس مل جائے گا۔ اگر پاکستان متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کر دیتا ہے تو اس کے پوائنٹس میں اضافہ ہو جائے گا۔ دوسری جانب اگر نیوزی لینڈ بھی تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دے تو ، صرف اسی صورت میں پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آجائے گا۔

وقت اشاعت : 05/10/2016 - 22:51:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :