دفاعی چیمپئین ملتان زون نے کراچی کوہراکر آرمی کر کٹ چیمپئن شپ جیت لی

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے انعامات تقسیم کئے

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:40

دفاعی چیمپئین ملتان زون نے کراچی کوہراکر آرمی کر کٹ چیمپئن شپ جیت لی

لاہور۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) دفاعی چیمپئین ملتان زون نے کراچی کو155 رنز سے شکست دے کر آرمی کر کٹ چیمپئن شپ جیت لی اور اپنا اعزاز برقرار رکھا۔مہمان خصوصی کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے انعامات تقسیم کیے۔تفصیلات کے مطابق بیٹل ایکس گراونڈ میں ملتان زون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقررہ پچاس اوورزمیں9 وکٹوں پر276 رنز بنائے۔

میک دادحیسین نے 87 گیندوں پر85 ،ناصریثرب نے50 رنز کی اننگزکھیلی،محمد نوید39 اور زین عباس نے24رنز بنائے۔کراچی زون کے مظفراقبال نے تین جبکہ شاہد خان اور عبدالماجد نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں کراچی زون کی ٹیم صرف181 رنز پرڈھیر ہوگئی۔صابر حسین 23 اورشان علی22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

ملتان کے باؤلر خادم جان نے36 رنز کے عوض5 وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

فائنل میچ کے اختتام پرکورکمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے انعامات تقسیم کیے۔7 میچز میں21 وکٹیں لینے پر سپاہی قاسم محمود کو بہترین باؤلر قرار دیا گیا۔5 میچوں میں262 رنز کے ساتھ لانس نائیک شاہد بہترین بلے بازقرار پائے۔نائیک توصیف کو ایمرجنگ پلیئر کا حقدار ٹھہرایا گیا۔اس موقع پر کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا کہنا تھا کہ کھیل جیت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔

کرکٹ پاکستان کا مقبول کھیل ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آرمی کے جوانوں نے اس میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں ایک جیسی سپرٹ کے ساتھ کھیلیں اور شاندار کھیل سے تماشائیوں کو تفریح فراہم کی ۔انہوں نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے پر ملتان زون کی ٹیم کو مبارک باد دی۔

وقت اشاعت : 06/10/2016 - 22:40:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :