فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ ،چین کی شام کے ہاتھوں شکست

چینی مداحوں نے چین کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جمعہ 7 اکتوبر 2016 18:40

فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ ،چین کی شام کے ہاتھوں شکست

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں شام کے ہاتھوں شکست کے بعد چینی مداحوں نے چین کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ چین کے شہر شیان میں کھیلے جانے والے میچ میں شام کی ٹیم نے چین کو ایک صفر سے شکست دی۔یاد رہے کہ چین نے گذشتہ سال کہا تھا کہ چین فٹ بال کی سپر پاور بننا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔

تاہم شام کے ہاتھوں شکست کا مطلب ہے کہ چین روس میں ہونے والے 2018 ورلڈ کپ میں حصہ شاید نہیں لے سکے گا۔

(جاری ہے)

چین کا مقابلہ 11 اکتوبر کو ازبکستان کے ساتھ ہو گا جس میں اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ آیا وہ ورلڈ کپ میں حصہ لے سکے گا یا نہیں۔اس وقت عالمی فٹ بال رینکنگ میں چین 78 ویں نمبر پر ہے جبکہ شام 114 ویں نمبر پر۔کھیلوں کی ویب سائٹ ٹینسیٹ کے مطابق میچ کے بعد سٹیڈیم کے باہر سڑکوں پر لوگوں کا بڑا ہجوم جمع ہو گیا اور چین کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔آن لائن پر چینی عوام نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر کافی تنقید کی۔ مائیکو بلاگنگ سائٹ ویبو پر ایک صارف نے لکھا شامی فٹ بال ٹیم نے یہ ثابت کر دیا کہ ہماری ٹیم مضبوط اور فاتح نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 07/10/2016 - 18:40:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :