پاکستان آسٹریلیا کیخلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ سے قبل کینز میں وارم اپ میچ کے ذریعے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاریاں کریگا

جمعہ 7 اکتوبر 2016 20:05

پاکستان آسٹریلیا کیخلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ سے قبل کینز میں وارم اپ میچ کے ذریعے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاریاں کریگا

برسبین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ سے قبل آسٹریلین شہر کینز میں ایک وارم اپ میچ کے ذریعے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاریاں کرے گا۔عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم 8سے 10دسمبر تک کوئنز لینڈ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف سہ روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔اس میچ میں گلابی گیند استعمال ہو گی اور اس سے پاکستان کوبرسبین کے گابا اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ رواں سیزن آسٹریلین ٹیم پاکستان کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔یہ 2003 اور 2004 میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچوں کے بعد کینز میں پہلا انٹرنیشنل میچ ہو گا۔کرکٹ آسٹریلیا کے ہیڈ آف آپریشن شان کیری نے کہا کہ کینز ٹور میچ کی میزبانی کیلئے بہترین مقام ہے، اس اسٹیڈیم میں لائٹنگ اور کھیلنے کی کنڈیشنز بہت اچھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پچ کی ساکھ بہت اچھی ہے اور ہم پراعتماد ہیں کہ یہ دونوں ٹیموں کو ایک مسابقتی ماحول فراہم کرے گی۔

وقت اشاعت : 07/10/2016 - 20:05:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :